aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فضل دین نام اور انجم تخلص تھا۔۲۸؍ستمبر ۱۹۲۰ء کو سلطان پور لودھی ، ریاست کپورتھلہ(مشرقی پنجاب) میں پیدا ہوئے۔۱۹۴۳ء میں ریاضی میں ایم اے کیا۔ اسلامیہ کالج جالندھر،ایمرسن کالج لاہور، گورنمنٹ کالج ساہیوال اور دیال سنگھ کالج لاہور میں درس دیتے رہے۔انجم صاحب اسلامیہ کالج لاہور سے ریٹائر ہوئے۔حلقہ ارباب ذوق، لاہور کے سکریٹری اور پنجاب ریاضی سوسائیٹی کے صدر بھی رہے۔انجم رومانی۱۳؍اپریل۲۰۰۱ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کا شعری مجموعہ’’کوئے ملامت‘‘ کے نام سے طبع ہوچکا ہے۔ ان کی دیگر تصانیف کے نام یہ ہیں:’دنیا کے کنارے‘، ’ثنا اور طرح کی‘(نعتیہ مجموعہ)، کلیات انجم رومانی‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:118
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets