Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ایم ذکا انصاری

اشاعت : 001

ناشر : چودھری اینڈ سنز، کراچی

سن اشاعت : 1959

زبان : Urdu

موضوعات : ناول

ذیلی زمرہ جات : رومانی

صفحات : 184

معاون : ریختہ

کچھ پیار کچھ غم
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "کچھ پیار کچھ غم" ایم ذکا انصاری کا ناول ہے۔ ایم ذکا انصاری کا تعلق کراچی سے ہے، ان کے متعدد ناول منظرعام پر آچکے ہیں، 'ایک عورت تین روپ' ان کا اہم ناول ہے۔ زیر نظر ناول 'کچھ پیار کچھ غم' تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ 'راہ میں کیسی پریت' ہے، اس حصہ میں ساگر اور نشی کے پیار کا تذکرہ ہے، ساگر نشی سے بے پناہ عشق کرتا ہے، اس کے حسن و جمال کا عاشق ہے، اس کے خاندان کے احوال سے واقف نہیں ہے، نشی کی بڑی بہن چترا بن بیاہی ماں بن جاتی ہے، ساگر اس طرح کی باتوں سے بے خبر ہے۔ دوسرا حصہ 'ایک ویرانی سی ہے'، اس حصے میں ساگر کو نشی کے احوال کی خبر ہوتی ہے، وہ تمام واقعات کی تصدیق کرتا ہے، اور انتہائی رنجیدہ ہوتا ہے، نشی کی بے وفائی اور ساگر کے تڑپنے کا تذکرہ اس حصے میں بخوبی کیا گیا ہے۔ تیسرا حصہ 'کون جانے درد' ہے، اس حصہ میں بھی ساگر کی تکالیف و پریشانیوں کا تذکرہ ہے، اور نشی کے شادی کرنے کا ذکر ہے، جو ساگر کو مزید بے چین کرتا ہے، اور وہ پاگل ہو جاتا ہے، یہ درد جدائی ساگر کی موت کا سبب بنتا ہے، ساگر کی موت پر ناول مکمل ہوجاتا ہے، ناول کا مطالعہ آنکھوں کو نم کردیتا ہے۔ یہ ناول عشق کی خوبصورت داستان ہے، جس میں ہندو دیومالا کے ذریعے کہانی کو مزید دلکش بنایا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے