Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : منشی امیر اللہ تسلیم

ناشر : منشی نول کشور، لکھنؤ

سن اشاعت : 1871

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : کلیات

صفحات : 382

معاون : ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد

کلیات امیراللہ تسلیم
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

تسلیم لکھنوی
احمد حسین نام، لیکن امیر اللہ کے نام سے مشہور ہوئے۔تخلص تسلیم،۲۰۔۱۸۱۹ء میں منگلیسی نواح فیض آباد میں پیدا ہوئے۔ فارسی اور عربی کی تعلیم حاصل کی۔ فن خوشنویسی کے استاد تھے۔ اصغر علی نسیم کے شاگرد تھے۔ ان کے والد محمد علی شاہ کے عہد میں فوج میں ملازم تھے۔ان کی علاحدگی کے بعد تسلیمؔ ان کے عہدے پر فائز ہوئے۔ واجد علی شاہ کے عہد میں ان کی پلٹن توڑ دی گئی اور وہ بے کار ہوگئے۔ اس کے بعد وہ شعرائے شاہی کے زمرے میں داخل ہو گئے اور ۳۰؍روپیہ ماہوار ملنے لگے۔زوال سلطنت کے بعدیہ رام پور چلے گئے ،وہاں انھیں کوئی ملازمت نہ ملی۔ یہ لکھنؤ واپس آئے اور نول کشور کے مطبع میں ملازم ہوگئے۔جب نواب علی خاں ریاست کے حکمران بنے تو ان کے ایما پر یہ رام پور آگئے جہاں ڈپٹی انسپکٹر ، مدارس مقرر ہوئے۔کلب علی خاں کی رحلت کے بعدٹونک ہوتے ہوئے منگرول پہنچے۔ کچھ دنوں بعد نواب حامد علی خاں والئ رام پور کی طلبی پر پھر رام پور آگئے اور ازراہ قدر دانی چالیس روپیہ پنشن مقرر ہوگئی جوان کو آخری وقت تک ملتی رہی۔تسلیم نے اپنی عمر کا زیادہ حصہ افلاس اور تنگ دستی میں بسر کیا۔ ۲۸؍ مئی ۱۹۱۱ء کو لکھنؤ میں ۹۶برس کی عمر میں اس دار فانی سے رخصت ہوگئے۔ تین دیوان اور متعدد مثنویاں یادگار چھوڑیں۔ حسرت موہانی انھی کے شاگرد تھے۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:178

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے