aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شیخ فخر الدین متخلص بہ عراقی کا شمار ساتویں صدی ہجری کے ان نامور شعرا میں ہے جن کے یہاں فارسی شاعری کی پختہ روایت اور اپنی مخصوص سبک شاعری ملتی ہے۔ وہ بیک وقت ایک صوفی، شاعر، عارف، محقق اور فلسفی تھے۔ ان کے مضامیں اخلاقی و تربیتی ہوتے ہیں اور ان کی شاعری میں نیے تجربات کی صدا سنایی دیتی ہے۔ان کی پیدائش ہمدان میں ہوئی اور بعد میں مزید اعلیٰ تعلیم بھی وہیں حاصل کی۔ کم عمری میں ہی انہوں نے اس زمانے کے دستور کے مطابق معقولات و منقولات پڑھا اور فارسی میں ہی شاعری کی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کا فارسی کا چرچا پورے ایران میں ہو گیا اور ایک زمانہ ایسا بھی آیا کہ ان کا کلام درگاہوں اور خانقاہوں پر بھی ذوق و شوق سے سنا جانے لگا۔ زیر نظر کلیات میں زہد و تقویٰ، تصوف، عرفان و آگہی اور وجدان کا کلام جس اسلوب میں پیش کیا گیا ہے وہ فارسی قارئین کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets