aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر تصنیف " کلیات شوق" حکیم تصدق حسین خاں عرف نواب مرزا شوق لکھنوی کے کلام کا مجموعہ ہے۔ مرزا شوق لکھنوی دبستان لکھنو کے اہم شاعرگذرے ہیں۔جن کی مقبولیت کی وجہ ان کی مثنوی "زہر عشق" ہے۔جو بیان کی سادگی اور رنگینی کی بدولت اردو ادب کی تاریخ میں اہم مقام حاصل کرچکی ہے۔ لیکن اس مثنوی کے علاوہ بھی مرزا شوق کا کلام ناقابل فراموش ہے۔ یہی سبب ہے کہ پیش نظر کتاب "کلیات نواب مرزا شوق" میں مکمل کلام یکجا کیا گیا ہے۔ ان کی معروف مثنوی "زہر عشق" کے علاوہ" دوسری مثنویاں"فریب عشق او ربہار عشق "، غزلیات اور واسوخت بھی شامل کلیات ہے۔ ابتدا میں شاہ عبدالسلام نے مرزا شوق کی سوانح حیات اور کلام کا مختصر جائزہ بھی پیش کیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free