Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : نشور واحدی

ایڈیٹر : نیاز واحدی, محمد الیاس الاعظمی

اشاعت : 001

ناشر : ادبی دائرہ، اعظم گڑھ

مقام اشاعت : اعظم گڑہ, انڈیا

سن اشاعت : 2016

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : غزل

صفحات : 604

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-81-931246-7

معاون : دارالمصنفین شبلی اکیڈمی اعظم، گڑھ

کلیات نشور واحدی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

جمیل احمد کے فرزند ،سجیلی غزلوں کے شاعر ،نثار اور طبیب حفیظ  الرحمن دنیائے ادب میں نشور واحدی کے نام سے جانے گئے ۔والد فارسی کے عالم اور شاعرتھے ۔ وہ یکتا تخلص کرتے تھے ۔نانا عبد الرشید بھی فارسی کے عالم تھے ۔نشور کے گاؤں کی زبان بھوجپوری تھی ۔وہ موسیقی کی باریکیوں سے بھی واقف تھے ۔غلیل بازی اور مچھلی کے شکار سے انہیں لگاؤتھا ۔ پیدل چلنا پسند کرتے تھے ۔ایک زمانے میں وہ کانپور میں مشرقی علوم کے منتہی کی حیثیت سے مشہور ہوئے ۔کم سنی میں ہی معلم ہوئے اور بعد میں حلیم مسلم کالج کانپور میں اردو فارسی کے لکچرار بھی ہوئے ۔درس و تدریس کا فریضہ انجام دیتے ہوئے انہوں نے طب کی سند بھی حاصل کی ۔جب وہ 13سال کے تھے اور اکبر الہ آبادی کے کمرے میں بیٹھ کر پڑھا کرتے تھے تو انہیں ایک مصرعہ طرح دیا گیا تھا ،اس کے بعد وہ شعر کہنے لگے ۔ابتدا میں فارسی میں شعر کہے ۔ نشور نے مزاحیہ شاعری بھی کی ۔قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے انہوں الیہ نشور سے اپنا تخلص منتخب کیا۔ان کا ترنم بے حد دلکش تھا اور ایک زمانے میں مشاعرے میں بہت مقبول تھے ۔1977میں انہیں اردو کا مہاکوی بھی کہا گیا ۔مولانا روم کی مثنوی کا منظوم ترجمہ کیا ۔اسلامی فلسفہ حیات پر ان کی گہری نگاہ تھی ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے