aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو فکشن میں پریم چند کو خاص مقبولیت حاصل ہے۔ وہ اردو کے باقاعدہ اولین فکشن نگار ہیں۔ عرصہ دراز سے ان کی تصانیف مختلف تعلیمی نصاب میں شامل ہیں۔ اس لیے ان کی تمام تصانیف کو ایک کتاب میں یکجا کرنے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ زیر نظر کام اسی ضرورت کی تکمیل ہے۔ جس میں پریم چند کی تمام تحریروں کو "کلیات پریم چند" کے عنوان سے مختلف جلدوں میں شائع کیا گیا ہے۔ یہ کلیات کل 24 جلدوں پر مشتمل ہے۔ جس میں پریم چند کے ناول ،افسانے ،ڈرامے، خطوط، تراجم، مضامین اور اداریے شامل ہیں۔ اس کلیات کی ترتیب میں التزام رکھا گیا ہے کہ ہر صنف کی تحریریں زمانی ترتیب کے ساتھ شامل رہیں۔ اور ہر تحریر کے آخر میں اول سن اشاعت، جس میں شائع ہوئی ہو، اس رسالہ کا نام اور مقام اشاعت بھی درج ہے۔ اس کوشش سے یقینا مطالعہ پریم چند کے نئے امکانات پیدا ہونگے۔ نیز مستند متن تک رسائی کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ واقعی ایک بڑا اور مشکل کام تھا جس کو مدن گوپال نے انجام دیا ہے۔ زیر نظر اسی کلیات کی چودھویں جلد ہے۔ جس میں پریم چند کے 50افسانے شامل ہیں۔
Read the author's other books here.