Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شاذ تمکنت

اشاعت : 001

ناشر : ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی

سن اشاعت : 2004

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : کلیات

صفحات : 556

معاون : مظہر امام

کلیات شاذ تمکنت
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

شاذ کا شماربیسویں صدی کے مقبول شاعروں میں ہوتا ہے ۔وہ حیدرآباد(دکن) میں نظم کے اہم شاعر رہے ہیں۔شاذ تمکنت کا شمار جدید اردو شاعری کے اہم شعراء میں ہوتا ہے۔انھوں نے مروجہ زبان کے دائرہ میں رہتے ہوئے شعری اظہار میں خوشگوار جدت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے،شاذ تمکنت کے یہاں زندگی کے معمولی سے معمولی مظہر تک کو محسوس کرنے کا رویہ ملتا ہے جو ان کے یہاں خوبصورت تشبیہات اور استعارات میں ڈھل کر قاری کے خیال ہی کو نہیں بلکہ اس کے سارے حسی نظام کو جنھجوڑ کر رکھ دیتا ہے،شاذ نے زمین پر اترکر شاعری کی ہے اور ماحول کو اپنی جملہ حیات کی مدد سے ٹٹولا ہے،شاذ نے اپنی غزلوں میں عشق کی تعریف بڑے خوب اور پر کیف اندازمیں کی ہے ۔ان کا انداز جداگانہ اور دلفریب ہے ۔ان کی نظمیں بھی بہت عمدہ اور منفرد انداز کا مظہر ہے ان کا کلام سہل اورلاجواب ہے۔ زیر نظر کلیات میں تمام شعری خوبیاں بخوبی موجود ہیں۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

نام سید مصلح الدین ، ڈاکٹر۔ ۲۱؍جنوری ۱۹۳۳ء کو حیدرآباد، دکن میں پیدا ہوئے۔ مخدوم محی الدین پر مقالہ لکھ کرڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ۱۸؍اگست ۱۹۸۵ء کو حیدرآباد دکن میں انتقال کرگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’نیم خواب ‘، ’ورق انتخاب‘، ’تراشیدہ‘، ’بیاض شام‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:273

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے