aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "کلیات وہبی" منشی شیو پرشاد وہبی کا کلیات ہے، جس کو مرقع ارژنگ بھی کہا جاتا ہے۔ ابتدا میں خدا کے دربار میں مناجات کی گئی ہے، اور اس کی قبولیت کے لئے مختلف واسطوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، اس کے بعد حضرت علیؓ کی منقبت شامل کی گئی ہے،جس میں شاعر کے جذبات محبت عیاں ہوتے ہیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مقام و مرتبہ کو بیان کیا گیا ہے، منشی نول کشور کی شان میں اردو اور فارسی میں قصیدہ کہا گیا ہے، اس کے علاوہ غزلیں کثیر تعداد میں شامل ہیں، جن میں عشق اور آزار عشق مرکزی موضوعات ہیں، محبوب سے ملنے کی خواہش اس سے جدائی کا غم اشعار میں بخوبی پیش کیا گیا ہے، محبوب سے شکوہ و شکایت بھی بڑے دلکش انداز میں کیا گیا ہے، چند مخمس اور ایک مسدس شامل ہے، جن میں مختلف افراد کی خوبیاں و خصائص بیان کئے گئے ہیں، مثلاً واجد علی شاہ، خواجہ حیدر علی آتش ، منشی جواہر سنگھ وغیرہ، اس دیوان میں مخمس، مسدس ، غزل اور قصیدہ جیسی اصناف سخن شامل ہیں، غزلیں مضامین اور زبان کے اعتبار سے اہم اور وقعت کی حامل ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free