aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عشرت آفرین کا شمار پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف ترین شاعرات میں ہوتا ہے۔ وہ شاعری میں اپنے تانیثی خیالات اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کی پیدائش ۲۵ دسمبر ۱۹۵۶ کو کراچی کی ایک تعلیم یافتہ گھرانے میں ہوئی۔ کراچی یونیورسٹی سے اردو ادبیاب میں ایم اے کیا۔
عشرت آفرین نے اوئل عمری سے لکھنا شروع کر دیا تھا، ان کی تخلیقات چودہ برس کی عمر سے شائع ہونے لگی تھیں۔ اس کے بعد ان کا یہ شعری سفر تیزی سے آگے بڑھتا گیا۔ اب تک ان کے دو شعری مجموعے ’کنج پیلے پھولوں کا‘ اور ’دھوپ اپنے حصے کی‘ شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی تخلیقات ہند و پاک سے شائع ہونے والے اہم ادبی جرائد میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔
عشرت آفرین نے ان پیج میں شامل اردو خط نوری نستعلیق کے لیے بھی خدمات انجام دیں۔ ان دونوں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں اور یونیورسٹی آف ٹیکساس میں اردو شعبہ سے وابستہ ہیں۔ عشرت آفرین کو ان کی ادبی خدمات کے لیے کئی اہم ادبی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets