aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ادبی اصطلاح میں "خاکہ" ایسی تحریر یا مضمون ہے جو کسی شخصیت کا بھرپور تاثر پیش کرے۔نصر اللہ خان اردو کے مشہور صحافی ، کالم نگار ، ڈرامہ نگار اور خاکہ نگار تھے۔ اردو خاکہ نگاری میں نصراللہ خان کی تصنیف "کیا قافلہ جاتا ہے" مایہ ناز تصنیف مانی جاتی ہے۔اس کتاب میں جتنے مضامین ہیں ، وہ مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہو چکے تھے جن کو یکجا کر دیا گیاہے ، اس کتاب میں شامل خاکوں کو پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے قاری انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے۔ اس کتاب کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ اس میں گزشتہ نصف صدی کی علمی ، ادبی اور سیاسی تحریکوں کے بارے میں بہت سی نئی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان خاکوں کے حوالے سے خود نصر اللہ خان کی زندگی کے بہت سے گوشے سامنے آتے ہیں۔ گویا یہ کتاب جگ بیتی بھی ہے اور آپ بیتی بھی۔یہ کتاب اردو خاکہ نگاری میں ایک اہم اور زندہ رہنے والا اضافہ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets