aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ممتاز مفتی کی یہ کتاب معاشرےکےمذہبی اورمعاشرتی طورپرکمزورلوگوں کےلئےایک گائیڈہے،جسےپڑھ کرلوگ ،عام زندگی میں اورعازمین حج و عمرہ ایک خاص قسم کی تربیت سے گزرتے ہیں،اس تربیت کا اثرگھر سے لے کرمکّہ ومدینہ میں حاضری اور پھر واپس گھر تک کے سفر میں محسوس ہوتا ہے۔در اصل ممتاز مفتی نے 1968ء میں قدرت اللہ شہاب کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی۔ حج بیت اللہ کے سفر کےتقریباًچھ سال بعد 1975ء میں ان کے حج کے سفر کی روداد ایک رپوتاژ کی شکل میں،مختلف رسالوں میں شائع ہوئی ۔"لبیک"ممتازمفتی کی سب سے زیادہ تہلکہ خیز اوررجحان ساز کتاب ثابت ہوئی،اوراس نےاردوادب میں ایسی سنسنی کوجنم دیاجس کی باز گشت دیرتک دنیائےادب کی فضاؤں میں گونجتی رہی۔ یہ کتاب ممتاز مفتی کی سب سے زیادہ پڑھی جانےوالی کتاب ثابت ہوئی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets