aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
قیام پاکستان کے بعد، ڈائجسٹ اور عوامی کہانیوں کے حوالے سے جو نام سامنے آئے، انہی میں سے ایک "سلمی کنول" تھیں۔ اردو زبان میں ڈائجسٹ سے ان کو کافی شہرت ملی۔ خاص کر ساٹھ کی دہائی میں سلمی کنول کے ناولوں کو شہرت ملنا شروع ہوئی، پھر یہ سلسلہ وقت کے ساتھ ساتھ دراز ہوتا چلاگیا۔ انہوں نے اپنے طویل مدتی ادبی کیرئیر میں 40 سے زائد ناول تخلیق کیے، جن میں کہانیوں کے مرکزی خیال، خواتین کی ذات اور مسائل کے اردگرد ہی گھومتے تھے، یہی وجہ ہے، ان کو پڑھنے والے قارئین میں بھی بڑی تعداد خواتین ہی کی تھی۔ زیر نظر ناول "لاڈلی" بھی اسی طرح کے ناولوں میں سے ایک ہے ۔ یہ ایک ضخیم ناول ہے جو کہ 1990 میں منظر عام پر آیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets