aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ مختصر سا کتابچہ دوھوں پر مشتمل ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان دوھوں کو اردو اور ہندی دونوں زبانوں میں شائع کیا گیا ہے ۔ حالانکہ زیادہ تر دوھے ہندی یا اودھی زبان کے شعراء نے ہی کہے ہیں ، اردو میں مشتے نمونہ از خروارے کی مثال ہیں۔ اس کے باوجود اردو میں ان دوھوں کا ہونا، کرامت سے کم نہیں ہے۔ خالق باری کی حمد سے شروع ہونے والے اشعار آگے چل کر انسانی اصلاحات اور زندگی کی رنگینیوں سے بچ کر نکل جانے کی نصیحت پر اختتام پذیر ہوتے ہیں۔ یہ کتاب دوھے کے شوقین ہندی اور اردو دونوں زبان والوں کے لئے یکساں افادیت سمیٹے ہوئی ہے۔