aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیرمطالعہ مظفر وارثی کا شعری مجموعہ "لہجہ" ہے۔ جس میں ان کی غزلیں شامل ہیں۔ مظفر وارثی موجودہ صدی کی چند گنی چنی آوازوں میں ایک نمایاں ترین شاعر ہیں۔ان کا اپنا ایک منفرد شعری نظام ہے۔علم وسخن اپنی ہر شکل،ہر صنف میں، بہر صورت ان کا اوڑھنا بچھونا بلکہ ان کے وجود کا حصہ ہے۔ شاعری میں آپ بحیثیت نعت گو شاعر معروف ہیں۔لیکن غزل میں بھی ان کی اپنی منفرد پہچان ہے۔ان کی غزلوں میں کرب ،انا،سچائی ،دھوپ چھاؤں،روپ رنگ ،لمحوں کا رنگ ،یہ سب کیفیات موجود ہیں یعنی واردات قلبی کے ساتھ زمانے کے حالات اور مسائل کا بیان بھی ملتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets