aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ایک انتہائی دلچسپ پیرائے میں لکھی گئی ہے، یہ اصلاً روس اور اس کے قرب و جوار کی مشہور لوک کہانیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ کہانی کا خلاصہ یہ ہےکہ ایک تاجر کی تین بیٹیاں تھیں۔ جب ایک بار وہ بیرون ملک تجارت کی غرض سے نکلتاہے تو اپنی بیٹیوں سے کچھ لانے کی فرمائش کرتا ہے۔ تینوں نے الگ الگ فرمائش کی لیکن سب سے چھوٹی بیٹی ناستینکا نے اس سے ایک سرخ پھول لانے کو کہا جو اسے تلاشِ بسیار کے بعد بھی ملتا نہیں ہے۔ بالاخیر وہ اسے ایک شاہی محل میں اسے پا لیتا ہے۔ لیکن یہ پھول اصلاً ایک حیوان نما جانور ہوتا ہے۔ اسی جانور سے اس کی بیٹی کو پیار ہو جاتا ہے۔ یہ جانور بھی اصلاً کوئی جانور نہیں بلکہ ایک ایسا شہزادہ تھا جسے ایک چڑیل نے شراپ دے دیا تھا اسی کے چلتے ہو وہ جانور بن جاتا ہے لیکن اخیر میں اسی بیٹی کا پیار اسے اس کی اصل میں لوٹنے کا سبب بنتاہے۔ اخیر میں دونوں ہنسی خوشی اپنی بقیہ زندگی گزارنے لگتے ہیں۔ یہ سرگیئی اکساکوف کی بہت مشہور کہانی ہے۔ اس کی مقبولیت اس سے پتہ چلتی ہے کہ اس پر beauty and the beast کے نام ایک آدھ فلمیں بھی بن چکی ہیں۔ انگریزی میں اسے کئی ناموں سے تلاش کیا جا سکتاہے مثلاً the scarlet flower, the little scarlet flower اور the little red flower
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets