aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "لمحات" یونس غازی کا شعری مجموعہ ہے، اس کا مقدمہ پروفیسر شہپر رسول نے تحریر کیا ہے، جس میں یونس غازی کی زندگی اور شاعری کو موضوع گفتگو بنایا گیا ہے، ان کی غزل گوئی کی خوبیاں آشکار کی گئی ہیں۔ دیباچہ پروفیسر اسلم جمشید پوری نے تحریر کیا جس میں یونس غازی کی شاعری کے فکری پہلو روشن کئے گئے ہیں،طپروفیسر خالد حسین نے بھی یونس غازی کی شاعری پر گفتگو کی ہے۔ یونس غازی کی غزل میں علامہ اقبال کی فکر کے نمونے بھی پیش کئے ہیں، مجموعہ کے شروع میں حمد نعت اور سلام ہے، اس کے بعد غزلیں ہیں، جن میں عشقیہ مضامین پر مشتمل اشعار ہیں، عصری حسیت بھی مختلف اشعار میں بخوبی نظر آتی ہے، غربت و افلاس تنگی اور تنگ دستی کی تکالیف کو اشعار کا پیکر عطا کیا گیا ہے، تہذیبی اقدار کی پامالی کا نوحہ کیا گیا ہے، میر غالب حسرت اقبال وغیرہ شعراء کی زمین میں کامیاب غزلیں کہی گئی ہے، طرحی مشاعروں میں پڑھی گئی غزلیں بھی مجموعہ میں شامل ہیں، مجموعہ معیاری شاعری پر مشتمل ہے۔