مسعود مفتی کا اصل نام مسعود الرحمن ہے اور وہ 10 جون 1934ء کو گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ سول سروس سے وابستہ رہے اور سقوط ڈھاکا کے بعد جنگی قیدی بھی رہے۔ تصانیف میں محدب شیشہ، رگ ِ سنگ، ریزے، سالگرہ، توبہ، چہرے، لمحے، ہم نفس، سر راہے، کھلونے اور تکون کے نام شامل ہیں۔ اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2009 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔