aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"لسان الغیب"حضرت خواجہ حافظ شیرازی کا دیوان ہے۔ جو فارسی کے عظیم ترین شاعر ہیں۔ جن کے افکار عالم اسلام کے صوفیہ کرام کو مرغوب و محبوب ہیں بلکہ وہ خود ایک عظیم المرتبت ولی گذرے ہیں۔ اہل ایران ان کے دیوان سے فال نکالتے ہیں۔ ان کی شاعری میں بلا کی روحانیت اور رندی و مستی ہے۔ خواجہ حافظ کا دیوان غزلیات، قصائد ،قطعات اور رباعیوں پر مشتمل ہے۔ پیش نظر حافظ کے فارسی دیوان کی اردو شرح ہے۔ جس میں ان کی مفصل سوانح عمری بھی ہے۔ اس شرح کو میر ولی اللہ نے انجام دیا ہے۔ شرح نہایت ہی شرح و بسط اور تفصیل سے انجام دی گئی ہے۔ نیز ان کے صوفیانہ کلام اور حالات زندگی کے اہم واقعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔یہ دیوان چار جلدوں پر مشتمل ہے۔ زیر نظر جلد اول ہے۔