aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جناب شان الحق کا شمار پاکستان کے ماہرین لسانیا ت و مترجمین میں ہوتا ہے۔جنھیں لسانیات، لغات، ترجمہ اور اصطلاحات کے حوالے سے ایک سند کی سی حیثیت حاصل ہے۔اپنے طویل علمی و فنی تجربے کے دوران ،ان موضوعات پر بعض فکری انداز کی عام فہم نگارشات پیش کی تھیں۔جنھیں قارئین کے ایک بڑے حصے نے سراہا تھا۔ان ہی مضامین کو کتاب بعنوان"لسانی مسائل ولطائف" میں شامل کیا گیا ہے۔ لسانی موضوعات پر مبنی یہ مضامین خاصے تحقیقی اسلوب اور بعض ہلکے پھلکے انداز کے حامل ہیں۔ان مضامین میں کہیں وہ اپنا نیا نظریہ قائم کرتے ہیں تو کہیں ان کا نقطہ نظر عام نہج سے مختلف ہے۔لسانیات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ کتاب دلچسپ اور معلوماتی ہے۔کتاب میں سب سے پہلے وہ مضامین ہیں جو اردو زبان کے مسائل سے متعلق ہیں ،جیسے زبان کے معیار کا مسئلہ،زبان اور تعلیم ،زبان ،زبان وسیلہ ء آشتی،اردو کے حدود اربعہ وغیرہ شامل ہیں۔ ان مضامین کی اہم خصوصیت وہ زبان ہے ۔جس میں یہ مضامین لکھے گئے ہیں۔حقی صاحب معدودے چند ادیبوں میں سے ہیں جو کسی موضوع پر بھی لکھیں ، ان کی نثر مدلل اور پر اثر ہوتی ہے۔
شان الحق نام اور حقّی تخلص تھا۔ ۱۵؍ستمبر ۱۹۱۷ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ اعلی تعلیم سینٹ اسٹیفنز کالج، دہلی اور علی گڑھ یونیورسٹی سے حاصل کی۔۱۹۵۵ ء میں لندن میں ذرائع ابلاغ کا کورس بھی مکمل کیا۔ ۱۹۵۰ء سے ۱۹۶۸ء کی درمیانی مدت میں آپ مدیر اعلی ’’ماہ نو‘‘ کراچی ونگراں مطبوعات ڈپٹی ڈائرکٹر محکمۂ اشتہارات ومطبوعات وفلم سازی حکومت پاکستان اور رکن سابق انفارمیشن سروس آف پاکستان رہے۔کراچی میں یونائیٹڈ ایڈورٹائزر کے ڈائرکٹر رہے۔پاکستان آرٹس کونسل کی مجلس انتظامیہ کے رکن بھی رہے۔ آپ کی چند تصانیف وتالیفات یہ ہیں: ’انتخاب ظفر‘ ، ’انجان راہی‘(ترجمہ امریکی ناول)، ’تار پیراہن‘(منظومات) ’دل کی زبان‘، ’پھول کھلے ہیں رنگ برنگے‘(منظومات) ’نکتۂ راز‘(تنقیدی مقالات)، ’لغات تلفظ‘، ’آپس کی باتیں‘، ’افسانہ در افسانہ(خودنوشت سوانح) ’حرف دل رس‘، ’اوکسفرڈانگریزی اردو لغت‘ ، ’شاخسانے‘۔ شان الحق حقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ’’ستارۂ امتیاز‘‘ عطا کیا گیا۔ وہ ۱۱؍اکتوبر ۲۰۰۵ء کو کینیڈا میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:83
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets