aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب گوپی چند نارنگ کی ترتیب کردہ نہایت اہم کتاب ہے ، اس کتاب میں گوپی چند نے نارنگ ان مضامین کو یکجا کیا ہے جو مضامین اردو ہندی کے لسانی مسائل اور لغت نویسی کے مسائل پر تین روزہ کل ہند سیمنار میں پڑھے گئے تھے ،یہ سیمنار سینٹرل ہندی انسٹی تیوٹ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے 14 ،15 ، اور 16 مارچ 1978 کو منعقد ہوا تھا جس میں اردو کی نمائندہ شخصیات نے حصہ لیا تھا ،اور یہ سیمنار اپنی نوعیت کا انوکھا سیمنار تھا ، جو تدوین لغت ، خصوصا اردو ہندی لغت سازی کے مختلف پہلوؤں اور مسائل کا سنجدیگی اور گہرائی سے تجزیہ کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا ،اس سیمنار کی مختلف نشستوں میں علم لغت ،اصول و طریق کار ، علم لغت اور جدید لسانیات ، تنقید ی اور تحقیقی جائزے ،ہندی اردو لغت کے مسائل اور اس وقت کی صورت حال سے متعلق موضوعات پر مزاکرے ہوئے تھے۔زیر نظر کتاب انھیں وقیع اور علمی مقالوں پر مشتمل قیمتی کتاب ہے جس سے لغت نویسی کے در وا ہوتے ہیں۔
Read the author's other books here.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets