aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مابعدِجدیدیت تنقید کی ایسی کسوٹی ہے جو مغرب میں ادبی تنقید کے علاوہ آرٹ ، آرکیٹیکچر اور فنونِ لطیفہ میں انقلاب رونما کر چکی ہے۔ حتیٰ کہ نصابِ تعلیم میں معیار کے پیمانے کے طور پر رائج ہو چکی ہے۔ اردو میں ابھی مابعد جدیدیت پر کافی کم لکھا گیا ہے، زیر نظر کتاب کافی حد تک مابعد جدیدیت کی ماہیت اور انعقاد کے طریقِ کار کی گتھی کو سلجھانے میں کافی معاون ہے۔ یہ کتاب ما بعد جدیدیت تاریخ و تنقید پرلکھی گئی ہے۔ یہ ایک بڑی سنجیدہ اور غور سے پڑھنے والی کتاب ہے ، سرسری طور پر مطالعہ کرکے اس سے نہیں گزرا جاسکتا ۔ مصنف نے قرائت کو آسان بنانے کے لئے کئی آسان طریقے اختیار کیے ہیں۔ اگر کہیں پر اصطلاحات کا استعمال ہوا ہے تو اردو مترادفات پیش کرکے انہیں آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ بھی ممکن نہ ہوسکا تو انگریزی اصطلاحات کو قوسین میں درج کردیا ہے۔ اس کے باوجود اس بات کا امکان موجود ہے کہ بعض نکات کے متعلق قاری کو شرح صدر نہ ہوسکے اور مزید تشریح کے لئے انہیں بار بار پڑھنا پڑھے۔ کیونکہ اس میں جو مباحثے ہیں وہ فکرو فلسفہ کے حوالے سے ہیں۔ حسب ضرورت حوالہ اورحواشی دیئے گئے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets