Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Daniyal Tareer

Publisher : Maherdar Inistitute of Research and Publication, Quetta

Year of Publication : 2012

Language : Urdu

Categories : Poetry

Sub Categories : Nazm

Pages : 112

Contributor : Daniyal Tareer

maani faani
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

دانیال طریر نے نظم اور غزل دونوں صنف میں اپنے آپ کو منوایا ہے۔ اس کے علاوہ تنقید پر بھی ان کی کتاب منظر عام پر آ چکی ہیں۔ دانیال طریر نے اپنے اسلوب میں روایات سے ہٹ کر نئی علامات کو ایک نفسیاتی کُل کی صورت میں اشعار کی زینت بنا کر لا شعور کی حرکت و حرارت کو متشکل کرنے کے جو تجربے کیے، وہ ان کی انفرادیت کی دلیل ہیں۔ وہ اسطور کی فضا میں جس انوکھے انداز میں اپنے جذبات واحسات اور تخیل کی جولانیاں دکھاتا ہے، اسے قدیم روایات اور جدید ترین تصورات کے مابین سنگم کی ایک صورت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ ان کی غزلیں خاص نظریہ حیات کی ترسیل کرتی ہیں ، ان کے یہاں فن کی کائینات زندگی کی جمالیاتی کائنات سے منسلک ہے۔ زیر نظر کتاب کے حوالے سے دانیال طریر خود لکھتے ہیں" ہر طرف بے معنویت کا سیلاب امڈا ہوا ہے اس سیلاب نے تمام اشیاء کو اپنی لپیٹ میں لے کران کے معنی فانی کر دیے ہیں۔ "معنی فانی" کی نظموں کا جنم اسی تناظر میں ہوا ہے جس میں ژاک دریدا کی "رد تشکیل" کا فلسفہ بھی شامل ہے اور رولاں بارت کی "مصنف کی موت" کی تھیوری بھی۔ یہ نظمیں انفرادی اور اجتماعی المیوں کو پیش کرتے ہوئے، بے معنویت کی زد میں آئے ہوئے انسان، زندگی اور خدا کے ساتھ لکھاری اور لکھت کی معنویت کی تلاش میں بھی سرگرداں ہیں۔ میں نہیں جانتا یہ کوشش کتنی بار آور ہوئی ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ میں نے یہ تلاش پوری دیانت سے کی ہے اور اس تلاش کے لیے اپنی متخیلہ کو آزاد رکھا ہے تاکہ اس شاعری کا جغرافیہ حد لا حد تک وسیع ہو سکے"’معنی فانی‘‘ کی نظموں کے موضوعات ، زبان ، ہیئتیں اور تکنیکیں ان کے نظمیہ شعور کو بھی ہم پر آشکار کرتی ہیں۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More
Speak Now