Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : لال چند فلک

ناشر : ویاس پستکالیہ، لاہور

مقام اشاعت : لاہور, پاکستان

سن اشاعت : 1921

زبان : Urdu

موضوعات : مذہبیات

ذیلی زمرہ جات : ہندو ازم

صفحات : 81

معاون : ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد

مہا بھارت
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

لالہ دیوی چند کپور اور پاربتی دیوی کے فرزند ،مجاہد آزادی ،صحافی اور شاعر لال چند دنیائے ادب میں لال چند فلک کے نام سے جانے گئے ۔فلک اپنی نانیہال حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ میں 13جنوری 1887کو پیدا ہوئے ۔والد غلے کی دوکان چلاتے تھے ۔فلک نے ابتدا میں مہاجنی حروف اور ہندسے سیکھے ۔ سناتن دھرم ہائی اسکول میں اردو ،ناگری ،سنسکرت ،فارسی اور سماجی علوم کا مطالعہ کیا۔چیف انجینئر کے دفتر میں کام سیکھنے کی غرض سے گئے لیکن انگریزوں کے برتاؤ سے بد دل ہو کر سرکاری نوکری کا خیال دل سے نکال دیا۔کتب فروشی کا کام کیا اور امید بک ایجنسی کے نام سے ایک  ایجنسی بھی کھولی ۔ بیزار عرف ہندوستان گزٹ  نامی اخبار نکالا۔سردار نرائن پُر دھنی کے اخبار گلنار میں ایڈیٹر  ہوئے ۔فلک نے اس اخبار کا نام بدل کر ہندی رکھا۔ 1904میں شعر گوئی کی ابتدا ہوئی ۔منشی دوارکا پرشاد صاحب افق لکھنوی سے مشورہ سخن کیا۔25سے زیادہ کتابیں تصنیف و تالیف کیں ۔مہابھارت کو ناول کی شکل میں لکھا ۔ان کی شاعری کی پذیرائی کرنے والوں میں دتا تریہ کیفی ،علامہ اقبال اور آغا شاعر قزلباش کے نام قابل ذکر ہیں ۔ کئی فلموں کے گیت لکھے ۔1917میں بجرم بغاوت 20سال کے لیے کالے پانی کی سزا ہوئی جو بعد میں 14سال کی قید میں تبدیل کر دی گئی ۔لیکن 1920میں دستوری اصلاحات کی وجہ سے رہا کردیے گئے ۔26مارچ 1967کو دلی میں انتقال ہوا ۔

 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے