aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"مہا بھارت"ہندوستان كی قدیم اور طویل ترین منظوم داستاں ہے۔جسے ہندو مت كے مذہبی صحیفہ كی حیثیت حاصل ہے۔ اسی کوطوطارام شایاں نے اردو زبان میں ترجمہ كیا ہے۔یہ موضوع كے لحاظ سے انتہائی متنوع ہے۔جس میں جنگ ،راج، دربار، محبت،مذہب،سبھی شامل ہے۔باالفاظ دیگر یہ چار بنیادی مقاصد كا احاطہ كرتی ہے۔حقیقت،دھرم،ارتھ اور كام ،موكش سبھی كامركب ہے۔ہندووں كے لیے یہ ایك مقدس كتاب ہے جس میں ان كے لیے مذہب سے متعلق صحیح راہ بتائی گئی ہے۔رزم و بزم كی داستان ،انسان كو اخلاقیت كا درس دیتی یہ كتاب اہم ہے۔