by Mohammad Abdul Jabbar Khan
mahboob-e-zil-manan tazkira-e-auliya-e-dakan
Volume-001
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Volume-001
عبد الجبار خاں کی تصنیف "محبوب التواریخ" صوفیا کی تاریخ پر مشتمل ایک معتبر کتاب ہے۔ جو متعدد جلدوں میں ہے اور ہر جلد کا مستقل نام رکھا گیا ہے۔ چنانچہ زیر نظر تذکرہ "محبوب التواریخ" کا ہی تسلسل ہے، جو اولیائے دکن کے بیان میں ہے جس کا نام "محبوب ذی المنن تذکرہ اولیائے دکن ہے۔" یہ تذکرہ دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ تذکرہ کی ترتیب اولیا کے ناموں کے حروف تہجی کے حساب سے ہے۔ اس تذکرہ میں ان اولیاء کرام کا ذکر ہے جو دکنی جائے پیدائش رکھتے ہیں یا کسی اور جگہ سے آکر یہاں تبلیغ دین کا کام کیا اور یہیں بود و باش اختیار کرلی اور اسی مٹی میں دفن ہوئے۔ ان میں بھی جن بزرگوں کے کوائف مستند ذرائع سے ملے انہیں ہی اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے اور جن کے بارے میں کوئی مستند ذریعہ دستیاب نہیں ہوسکا ،انہیں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اگر کوئی صاحب کرامت بزرگ ہیں تو مستقل عنوان کے تحت ان کی کرامات کا ذکر ہوا ہے ۔غرضیکہ جس ولی کو کتاب میں شامل کیا گیا ہے ،ان کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اولاد کے بارے میں بھی تفاصیل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریباً تین سو بزرگان دین کے احوال و کوائف اس کتاب میں محفوظ کردیئے گئے ہیں جو یقیناً ایک بڑا کارنامہ ہے۔