aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مہندر ناتھ (کرشن چندر کے چھوٹے بھائی) کا نام غیر منقسم ہندوستان کے صف اول کے افسانہ وناول نگاروں میں شامل ہے۔ ان کا زمانہ وہی تھا جو کرشن چندر، بیدی اور منٹو کا زمانہ تھا۔ انکے افسانوں کے مو،ضوعات اور مضامین بھی وہی تھے جو کرشن چندر، بیدی اور اس دور کے اکثر لکھنے والوں کے پسندیدہ موضوعات تھے، تاہم ان کی کچھ نمائندہ کہانیوں کو دیکھیں تو پریم چند کے اسلوب سے میل کھاتا نظر آتا ہے۔