aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"محمود گاواں کی واپسی" ایک ریڈیائی ڈرامہ ہے جسے محترم رحٰمن آذر نے تحریر کیا ہے۔یہ ریڈیائی فیچر انتہائی دلچسپ اور خوبصورت انداز میں نہایت ہی شستہ وشائستہ ،سلیس اردو زبان میں لکھا گیاہے۔جس میں تاریخی شہر بیدر کی تاریخ ،سلطنت بہمنیہ کے عظیم المرتبت سلاطین کے علمی و ادبی کارنامے بالخصوص وزیر اعظم خواجہ عماد الدین محمود گاواں کی شخصیت نا قابل فراموش ہیں۔اس فیچر میں محمود گاواں کی علمی و ادبی کارناموں کو دلچسپ پیرائیہ میں بیان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ فاضل مصنف نے مزار خواجہ پر ایک صحافی کی حاضری اور عالم خیال میں ان سے گفتگو اور سیر بیدر کو غنائیہ ،دلچسپ اور موثر اسلوب میں پیش کیا ہے۔یہ ڈرامہ محض ڈرامہ نہیں بلکہ تاریخی شہر بیدر کی تاریخ ،تہذیب اور آثار قدیمہ کا عکاس ہے۔مصنف نے کتاب ہذا میں تاریخی مقامات کی تصاویر بھی شامل کی ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free