aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میخانہ تغزل اردو کے عظیم غزل گو شعرا کی دس دس نمائندہ غزلوں کا انتخاب ہے، اس انتخاب میں مرتب نے اس بات کا خیال رکھاہے کہ شعرا کی ایسی ہی غزلوں کو جگہ دی جائے جو کہ پوری کی پوری غزل ہی اچھی ہیں، اگر کسی غزل کے تمام اشعار اچھے تھے مگر کوئی ایک شعر بھی اس کا معیاری نہیں تھا تو ایسی غزل کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے، چنانچہ اس انتخاب میں مصنف نے دس کے دسوں شعراء کی دس دس ،معیاری غزلیں شامل کی ہیں اور غزل سے پہلےشاعر کا مختصر تعارف اور پھر اس شاعر کے کلام پر مختصر روشنی ڈالی ہے اس کے بعد اس شاعر کی دس معیار غزلیں پیش کی ہیں۔چونکہ اس کتاب میں ایک ہی جگہ اردو کے اہم شعرا کا معیاری کلام پرھنے کو مل جاتا ہے، اس بنا پر اس کتاب کی اہمیت دو بالا ہوجاتی ہے۔