aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میلا آنچل ناول نگار پھنیشور ناتھ رینو کا پہلا ناول ہے۔ ۱۹۵۴ء میں جب یہ ہندی میں شائع ہوا تو کہتے ہیں نقادوں نے میلا آنچل کا مقابلہ گئودان سے کیا کیونکہ گئودان ہندی کا سب سے عظیم ناول مانا جاتا ہے ۔ یہ اس ناول کی کامیابی کی سند ہے۔ زیر نظر کتاب میلا آنچل پھنیشور ناتھ رینو کے ہندی ناول کا ترجمہ ہے ۔ جس کو پوری کامیابی کے ساتھ سلمی صدیقی نے اُردو میں منتقل کیا ہے۔ یہ ناول دوحصوں پر مشتمل ہے۔ یہ ناول ایک مقامی رنگ لئے ہوئے ہے اس کا کینوس پورنیا ہے، جو صوبۂ بہار کا ایک ضلع ہے۔اس کے ایک طرف نیپال ہے دوسری طرف مشرقی پاکستان (اب بنگلہ دیش) اور پچھمی بنگال ہے۔ مصنف نے اس کے ایک حصے کے ایک گاوں کو پچھڑے گاوں کی علامت مان کر اس ناول کا مرکز بنایا ہے۔ ناول کا ترجمہ آسان زبان میں کیا گیا ہے تاکہ قاری کو کسی طرح کی دشواری نہ ہو اور ناول کا تجسس برقرار رہے۔ ناول سے شغف رکھنے والے صاحبان اس ناول کو پڑھ کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free