Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

محترمہ ماہ طلعت زاہدی کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا جہاں انہیں بچپن سے ہی کاغذ قلم کی وابستگی میسرآئی ان کے والد ڈاکٹرمقصود زاہدی خاکہ نگار،شاعر، یاد نگار ، افسانہ نگاراورنقاد کی حیثیت سے اردوادب میں معتبر مقام رکھتے ہیں ۔ ترقی پسند تحریک کے ساتھ ڈاکٹرصاحب کی وابستگی غیرمشروط تھی ۔ماہ طلعت زاہدی کے بھائی ڈاکٹرانورزاہدی بھی شاعری ،افسانے اورتراجم کے حوالے سے اردوادب کا معتبرحوالہ ہیں۔

ماہ طلعت زاہدی 8ستمبر 1953ءکوملتان میں پیداہوئیں ۔ ان کی ایک علمی ادبی ماحول میں پرورش ہوئی . انہوں نے 1967ء میں گورنمنٹ گرلز سکول نواں شہر سے میٹرک کیا ۔گرلزڈگری کالج کچہری روڈ ملتان سے 1969میں ایف اے اور1972ءمیں بی اے کاامتحان پاس کیا۔1977ءمیں ایمرسن کالج بوسن روڈ سے ایم اے اردوکیا۔ماہ طلعت زاہدی زمانہ طالب علمی سے شعر کہہ رہی تھیں ۔ادبی محافل اورمشاعروں میں ان کی شرکت نہ ہونے کے برابرہے لیکن انہوں نے مشاعروں میں شرکت کئے بغیر بہت با وقار اندازمیں ادبی حلقوں سے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا اورناقدین ادب سے بھرپور داد وصول کی۔

2000ء میں نامور ماہر تعلیم نقاد اورمحقق ڈاکٹراسدادیب ان کے رفیق حیات بنے جس کے بعد ماہ طلعت زاہدی کی کتابوں کی اشاعت بھی شروع ہوئی ۔ اب تک ان کی نظموں کے دو،غزلیات اورسہ حرفیوں کا ایک ایک مجموعہ شائع ہوچکاہے جبکہ سفرنامہ انگلستان ،تاب نظارہ نہیں کے نام سے منظرعام پرآیاہے ۔راجہ بھرتری ہری ،رابندرناتھ ،ٹیگور ،عمرخیام ، واحد بشیر ،کبیرداس ،میرابائی کے بارے میں مضامین پرمشتمل ان کی ایک اورکتاب بھی اشاعت کی منتظرتھی ۔ ماہ طلعت زاہدی کی مطبوعہ کتابوں میں ۔ روپ ہزار ، شاغ غزل ، میں کیسے مسکراتی ہوں ، تین مصرعوں کاجہاں اورتاب نظارہ نہیں شامل ہیں ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے