aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب آپ بیتی کے انداز میں لکھی گئی ہے۔ پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ساحر اپنے بارے میں خود ہی بول رہے ہیں۔ اس میں ان کی زندگی، مزاج اور ان کے ذہن و دل کی سچی منظر کشی کی گئی ہے۔ ابتدا میں کچھ یادگار تصویریں ہیں اور تحریر کا عکس بھی، جس سے ان کی تحریر اور ان کے دوست و احباب اور گھریلو زندگی کا منظر نظروں میں گھومنے لگتا ہے۔ اس کتاب کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں ساحر کی مشہور غزلیں جو زبان زد عام و خاص ہیں اور بہت سی غزلیں فلمائی بھی جاچکی ہیں ، کے علاوہ اس کلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو یا تو کہیں نہیں ملتا یا اگر مل بھی جائے تو مکمل نہیں ۔ کتاب کا انداز بیان اردو اور ہندی کی چاشنی والا ہے۔ یہ کتاب ساحر کو سمجھنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے ۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free