aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مجاز اپنی حاضر جوابی اور بذلہ سنجی کے لیے ماحول کو خوش گوار بنادیتے،وہ باتوں ہی باتوں میں غیر معمولی باتیں کر جاتے کہ لوگ لطف اندوز بھی ہوتے اورذہن میں محفوظ کرلیتے۔زیر نظر مجاز کے ان ہی زعفران زار باتوں اور لطائف کا مجموعہ ہے ۔جس کو احمدجمال پاشاہ نے مرتب کیا ہے۔اس مجموعہ کے پیش لفظ میں فراق لکھتے ہیں۔"ہم آپ کو مجاز کی وہ باتیں دہرائیں جو ہم سب کو ہنستے ہنستے لٹادیتی تھیں اور آج جن کی یاد ہمارا جی بہلاتی ہے۔ مجاز کی حاضر جوابی و بذلہ سنجی فطرت کی غیر معمولی دین تھی۔بالا ارادہ وہ بڑے پتے کی بات کرجاتے تھے۔ان کی باتوں میں بامعنی خموشی کے عناصر سموئے ہوئے ہوتے تھے۔"اس مجموعے میں مرتب نے مجاز کے تمام لطیفوں کو خوش مجازی کے ساتھ اکٹھا کردیا ہے۔مجاز کی زعفران زار شخصیت کی جھلک ان لطائف میں عیاں ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free