aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جن قوانین کا تذکرہ اس کتاب میں ہوا ہے وہ ملکہ وکٹوریہ کے قلمرو میں آنے والے علاقوں میں نافذ کرنے کے لئے بنائے گئے تھے ۔ ان قوانین کا نفاذ ۱۸۶۱ سے کیا گیا اور اس کی خلاف ورزی پر سزا کی نوعیت کا بھی ذکر ہے۔ یہ مجموعہ کل ۲۳ ابواب پر مشتمل ہے اور ہر باب میں متعلقہ قانون کی جزئیات کو تفصیل کے ساتھ لکھا گیا ہے ۔ باب کے اختتام پر تمثیل دے کر سمجھایا گیا ہے کہ غلطی کی عملی نوعیت کیا ہوسکتی ہے۔ آخر کے آٹھ صفحات میں مجموعہ قوانین میں ہونے والی اغلاط کی تصحیح کی گئی ہے اور اس کے بعد حروف تہجی کے اعتبار سے ان الفاظ کی فہرست دی گئی ہے جن کی تعریف مجموعہ کے کسی دفعہ میں کی گئی ہے اور اس کے بعد مغلق الفاظ کے معانی کی تشریح فہرست بنا کر دی گئی ہے۔