aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر مولانا مرشد ناحضرت جی میر سید علی متخلص بہ غمگین شاہجہاں آبادی حسنی و حسینی قدس سرہ العزیز کا دیوان غزلیات بعنوان " مخزن الاسرار" ہے۔ انتخاب میں ابتدا میں شاعر کی مختصر سوانح حیات ، شاعرانہ کلام کا فنی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔یہ مجموعہ اس اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ حضرت میر سید علی کا کلام اب تک گمنامی میں تھا، زیر نظر مجموعے کے منظر عام پر آنے سے قارئین موصوف کے سوانح حیات اور شاعرانہ خصوصیات سے واقف ہوجائیں گے۔ محمود نیازی شاعر کے کلام کو پردہ خفا میں رہنے کی یہی وجہ بتاتے ہیں کہ "حضرت غمگین ؒ نے بے نام و نشان رہنا خود ہی پسند کیا تھا اور اپنے کلام کے اخفا کی تاکید فرمائی تھی ۔ان کے زمانہ کے عوام بھی آج کے خواص سے زیادہ علم و بصیرت رکھتے تھے اس لیے تصوف اور حقانیت کے جن اسرار و رموز کو انھوں نے اپنے کلام میں بے نقاب کیا ہے اس کی اشاعت کے لیے اب سے پہلے موقع نہ تھا۔" زیر نظر دیوان کا عکسی نسخہ ہے جو پاکستان سے پہلی مرتبہ شائع ہوا ہے۔