aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "مکتوبات نبوی" مولاناسید محبوب رضوی کی کاوش ہے اس میں انہوں نے نبی کریم صلعم کے وہ مکاتیب گرامی جو آپ نے دعوت اسلام کے سلسلے میں مختلف قبیلوں ، بادشاہوں، سرداران قبائل اور دوسرے لوگوں کو ارسال فرمائے تھے اور جو معاہدات مختلف قبیلوں سے وقتاً فوقتاً کیے تھے ان سب کو اردو کے لباس میں یک جا کردیا ہے۔ زبان سلیس اور عام فہم ہے۔ ہرمکتوب گرامی یا معاہدہ سے پہلے مکتوب الیہ اور اس کے مقامی و جغرافیائی حالات بھی لکھ دیئے ہیں۔ یہ کتاب نبی صلعم کے تبلیغی خطوط، بین الاقوامی سیاسی معاہدات، تشریعی فرامین اور آباد کاری کے احکام کا عظیم الشان ذخیرہ ہے۔