aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میر سید علی ہمدانی ہندوستان کے ممتاز صوفی اور کشمیری مسلمانو ں کے لئے ہردل عزیز بزرگ ہیں۔ وہ ایران سے مہاجرت کر کے کشمیر میں تبلیغ اسلام کی غرض سے مقیم ہوئے اور اپنے فیض سے خطہ کشمیر کو مستفیض کیا ۔ کشمیر میں سب سے پہلے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے ۔ ان کے مکتوبات میں اسلامی تعلیمات اور متصوفانہ و اخلاقی تعلیمات کو دیکھا جا سکتا ہے۔