aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رومی کی مثنوی کو عالمی شہرت حاصل ہے مگر ان کی دو کتابیں "مکتوبات اور خطبات "کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں۔ یہاں پر ان دونوں کا تذکرہ آیا ہے ۔ مولانا کے منتخب خطوط اور مجالس اور منبروں پر دیئے گئے خطبوں کو جمع کیا گیا ہے۔ اور پھر ان کے متن کا اردو ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔ ترجمہ تقریباً تحت اللفظ ہے ،البتہ ابہام کو دور کرنے کے لئے کہیں کہیں پر معمولی تشریح کرنی پڑی ہے۔ جن کو خطوط لکھے گئے ان میں سے جن کے بارے میں معلومات دستیاب ہوسکی انہں آخر میں حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق لکھ دیا گیا ہے۔ آیات ، احادیث اور عربی و فارسی اشعار کے معانی لکھ دیئے گئے ہیں۔ کتاب کی تمام مشمولات کو پانچ مجالس میں سمویا گیا ہے۔ ہر مجلس کے تحت ذیلی عناوین کے تحت متعدد موضوعات ہیں جن میں سنن و غزوات ، حکایات ،مومنانہ زندگی، تزکیہ نفس اور کرامتوں کا تذکرہ مفصل کیا گیا ہے۔ کتاب کی ترتیب میں مرتب کا علمی دسترس مکمل طور پرنظر آتا ہے۔ مرتب پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور فارسی کے ادیب اور ماہر اقبالیات تھے۔ ان کی دس سے زیادہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور زیر نظر کتاب میں انہوں نے اپنی افضلیت کا پورا ثبوت دیا ہے جس کا اندازہ کتاب کے مطالعہ سے ہو سکتا ہے۔