aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ مکتوبات اس دور کے ہیں جب ہندوستان میں شہنشاہ اکبر کے دین الہی کا مقابلہ کرنے کے لئے شیخ محدث دہلوی نے بیڑہ اٹھایا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے متعدد بزرگان دین کو خطوط لکھے۔ ہر خط میں دین فطرت کے کسی نہ کسی اہم مسئلہ کو قرآن و حدیث کی روشنی میں حل کیا گیا ہے۔ یہ خطوط فارسی زبان میں ہیں جس کا اردو ترجمہ انتہائی سلیس زبان میں کیا گیا ہے ۔ یہ کل 68 خطوط ہیں جو مختلف اشخاص کے نام وقتی تقاضوں اور حالات کے مناسب لکھے گئے ہیں۔ کسی کسی خط میں فقہی اختلاف پر بھی بات کی گئ ہے ۔ حالانکہ آخر کے دو خطوط کسی کے نام منسوب نہیں ہیں مگر مضمون کے اندر کچھ دوستوں کے نام درج ہیں لہٰذا انہیں بھی کتاب میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ دین الٰھی کی شرانگیزی، اس دور میں مسلمانوں بالخصوص علماء میں پائی جانے والی بے چینیوں کے تعلق سے اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔