aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "مالا بد منہ" فقہ حنفی کی معتبر کتاب ہے جو ایک زمانہ سے درس نظامی میں شامل ہے۔ یہ کتاب فارسی زبان میں ہے۔ جس میں فقی حنفی کے تمام مسائل بہت آسان فارسی میں سمجھائے گئے ہیں۔ اس کتاب کے مصنف قاضی ثناء اللہ پانی پتی ہیں جو اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ قاضی محمد ثناء اللہ ہندستان کے مشہور شہر پانی پت کے محلہ قاضیاں میں پیدا ہوئے اور زندگی کا اکثر حصہ یہیں پر گزارا۔ شاہ عبد العزیز محدث دہلوی نے انہیں بیہقی وقت کا لقب دیا اور مرشد گرامی مرزا مظہر جان جاناں نے علم الہدی کا لقب دیا اور ان کے ساتھی انہیں ثناء اللہ کی بجائے سناءاللہ(اللہ کی چمک) کہتے جس سے ان کے روحانی مرتبے اور مقام کی نشان دہی ہوتی ہے۔