aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب طبی سائنس پر ایک نوع کا پمفلٹ ہے جسے کسی زمانے میں لیکچر کی شکل میں ڈلیور کیا گیا لیکن بعد میں اسے ایک مختصر سے کتابچے کی شکل میں شائع بھی کردیا گیا۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ملیریا نامی بیماری پر جس انداز میں بات کی گئی ہے وہ فی نفسہ خود کسی ریسرچ سے کم نہیں۔ اس کا تاریخی پس منظر سوویت یونین کا وہ دور ہے جب جرمن فسطائیت اور جاپانی سامراجیت کا درو گزر چکا تھا۔ ایسے میں روسی عوام نے جنگ کی تباہ کاریوں مثلاً مویشیوں کی قلت، زرعی پیداوار میں کمی جیسے پہلووٴں پر دھیان دینا شروع کیا۔ بیماریوں میں ملیریا ایک ایسی بیماری تھی جس کی روک تھام بہت ضروری تھی۔ روس نے اس کے لیے کیسے کیسے اقدامات کیے، کیا کیا تراکیب استعمال کیں، یہ کتابچہ انہیں کاحال بتاتا ہے۔