aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رتن سنگھ کے افسانچے بڑے کینوس پر پینٹ کی گئی مائکرو سائز کی تصویریں ہیں، جنہیں سمجھنے کے لئے magnifying glass کی ضرورت ہے۔ ان کے یہاں سیاسی، سماجی اور نفسیاتی کشمکش، انسانی جبلت اور عالمی مسائل و مصائب کا اظہار نہایت خوبصورتی سے ہوا ہے۔ زیر نظر کتاب "مانک موتی" ان کے ایک سو ایک افسانچوں پر مشتمل کتاب ہے جسے افسانچوں کے سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔ مانک موتی میں فرد اور معاشرے کے درمیان کمزور ہوتے رشتوں، بے اعتدالی، زوال پذیر تہذیبی قدروں، انسان کی شکست و ریخت، نفرت، تعصب، تشکیک اور سیاسی تحفظات، فلسفۂ حیات و موت اور موجودہ عہد کے انسان کی نفسیاتی پیچیدگیوں اور اس کی باریکیوں پر کئی کہانیاں موجود ہیں، جو ان کے عصری شعور و آگہی کا پتہ دیتے ہیں۔