aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب منٹو تنقید کو آگے بڑھاتی ہے۔طاہرہ اقبال نے منٹوکے اسلوبیاتی تنوع کو ان کے متن کی روشنی میں بہت تفصیل کے ساتھ دیکھنے ،پرکھنے اور سمجھنے کی کوشش کی ہے۔طاہرہ اقبال کے طریقہ نقد کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے منٹو کے افسانوں کی اس اہم جہت پر بات کرتے ہوئے عمومی نوعیت کے بیانات دینے سے گریز کیا ہے ایک متن مرکوز مطالعہ ان کی تحریروں کو منٹو تنقید کی روایت میں اہم بناتا ہے۔طاہرہ اقبال خود بھی افسانہ نگار ہیں اس لئے بھی وہ منٹو کے تخلیقی پروسیس اور اس کی متنوع جہتوں تک رسائ میں کامیاب رہی ہیں۔