aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
منٹو کے افسانوں کا یہ انتخاب اس لئے اہم ہے کہ قاضی افضال حسین نے ہر افسانے کے ساتھ اس پر ایک تجزیاتی تحریر بھی شامل کی ہے ۔منٹو کے افسانوں کے یہ تجزئے افسانوں کے عام تجزیوں سے بہت مختلف نوعیت کے ہیں۔یہ کہانی کو دھراتے نہیں ہیں بلکہ کہانی کی فنی تشکیل اس کے پیچیدہ مسائل اور اس کے معنیاتی ابعاد کی تلاش وجستجو کی ایک عمدہ کوشش ہیں۔ منٹوکے افسانے پھندنے کی تفہیم اب بھی لوگوں کیلئے مسئلہ بنی ہوئ ہے ،افتخار جالب اور لنڈاوینٹک کے مضامین کو ہم اس افسانے کی قراٗت اور اس کی تفہیم کے نئے زاویوں کے طور پر دیکھتے ہیں ۔افسانوں کا یہ انتخاب پڑھئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free