aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"منٹو میرا دشمن" اوپندر ناتھ اشک کا لکھا ہوا منٹو کا خاکہ ہے،اس خاکے میں اشک نے منٹو کی شخصیت کو نہایت البیلے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے،اس خاکہ میں منٹو کی دہلی ریڈیو پر گزری ہوئی زندگی کی پوری روداد ہے، اس زمانے کی پوری تاریخ اور اس دور میں ریڈیو سے وابستہ بڑے بڑے ادیبوں کے کردار اور کارناموں کا تذکرہ ہے ۔اوپندر ناتھ اشک نے اپنی اس کتاب میں بتایا ہے کہ اُن کی منٹو سے دوستی بھی رہی اور دشمنی بھی،اور منٹو کے دنیا سےرخصت ہوتے ہی کس طرح اُن حضرات کے دلوں میں منٹو کے لیے محبت کا جذبہ ابھر آیا جنھوں نے منٹو پر اپنے دروازےبندکررکھےتھے۔ پاکستان ریڈیو نے منٹو کی تحریریں نشر کرنی بند کر دی تھیں۔ اس کتاب کے پہلے صفحہ پہ انھوں نے لکھا ہے:"اُن عقلمندوں کے نام جنھوں نے اس مقالے کو منٹو کے خلاف سمجھا۔"