aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
طیب کاظمی کا شمار جدید شعرا میں ہوتا ہے۔ بالخصوص اردو مرثیہ نگاری میں طیب کاظمی کا نام نمایاں ہے۔ طیب کاظمی کے مرثیوں کا پہلا مجموعہ "منظر منظر خون" شائع ہو کر قارئین سے داد حاصل کرچکا ہے۔ پیش نظر ان کے مرثیوں کا ایک اور مجموعہ" منظر منظر آنسو" ہے۔ جس میں شاعر کی اہل بیعت سے محبت و عقیدت کا جذبہ عیاں ہے۔ طیب کاظمی کے مرثیوں میں بڑی معنویت اور گہرائی ہے۔ انھوں نے ہر منظر کو حقیقی انداز میں اس طرح پیش کیا ہے کہ قارئین حضرت امام حسین اور اہل بیعت کی تکالیف، ان کے ایمانی جذبے اور شہادت کو دل سے محسوس کر آنسو بہانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ طیب کاظمی کو اپنے موضوع اور اظہار پر مکمل گرفت ہے۔ دور جدید کے ارد ومرثیہ نگاری کے باب میں زیر مطالعہ مجموعہ اہمیت کا حامل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free