aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب کی نظمیں تشریحاتی اور تاثراتی ہیں۔ اس مجموعہ میں چار حصے ہیں۔ پہلا حصہ " شب ناب" کے عنوان سے ہے ۔اس کی شروعات جس نظم سے کی گئی ہے اس کا عنوان " رات کی بات " ہے۔ اس میں مختلف عناوین کی نظمیں اور کچھ غزلیں بھی ہیں۔ دوسرا حصہ " سدا رنگ ہے۔ اس میں کلاسیکی موسیقی کے راگوں سے متعلق منظومات ہیں ۔ تیسرا حصہ " بوئے رفتہ" غزلوں پر مشتمل ہے۔ آخری حصہ " کیا خبر اس مقام سے گزرے ہیں کتنے کارواں" کے عنوان سے ہے اوراس میں مختلف صنف کے گیت ہیں۔ شعر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ شاعر کو اپنے دل کے کسی پُر اسرار کرب کو آسودہ کرنے کے لئے لکھنا پڑتا ہے۔اس مجموعے میں ایسا ہی کچھ محسوس ہوتا ہے اور شاعر کے غم جاناں اور غم دوراں کا عکس یہاں نظر آتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets