aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "مقالات سیرت" سیر ت النبی صلعم کے مختلف پہلوؤں پر نہایت ہی سنجیدہ اور شگفتہ انداز میں تحریر کیے گئے مقالات کا مجموعہ ہے۔ کتاب میں شامل مضامین، اسلام میں نبوت کا تصور، ہجرت سے پہلی کی زندگی، ہجرت کے بعد کی زندگی ، معجزے، آپ کے اخلاق، پیغمبر اسلام اور تلوار، کامیاب ترین پیغمبر اور سرور کائنات جیسے موضوعات پر ہیں۔ ساری کتاب نہایت ہی شستہ و شگفتہ زبان میں لکھی گئی ہے۔ آصف قدوائی صاحب نے مدلل مواد، معلوماتی طرز تحریر، سادگی و سلاست کو اختیار کرتے ہوئے کتاب کو کافی دلچسپ بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ ، مولانا علی میاں ندوی کا مقدمہ بھی شامل ہے جس کی وجہ سے کتاب کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets