aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب میں دیگر اصناف کی طرح "ملاقات نگاری " یا " انٹریونگاری " کو بھی ایک اہم صنف کی حیثیت سے اعتبار حاصل ہورہا ہے۔اس صنف کے تحت مشہور شخصیتوں کے انٹرویو لیے جاتے ہیں۔جس میں ادبی ، سیاسی ، سماجی ،مذہبی اور دیگر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں کے خیالات سے روشناس ہونے کا موقع ملتا ہے۔ پیش نظر اسی صنف سے متعلق اہم کتاب ہے جس میں ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی صاحب کےادبی انٹریو محفوظ ہیں۔ مناظر عاشق ہرگانوی صاحب نے ادبی دنیا کے نامور ادبا سے ادبی ملاقات کراتے ہوئے قارئین کو بھی ان ہستیوں کی شخصیت وکردار اور ادبی نظریات سے واقف کرایا ہے۔ان ادبی شخصیتوں میں پروفیسر احتشام حسین، ڈاکٹر وزیر آغا، ڈاکٹر گیان چند جین، ڈاکٹر قمر رئیس، ڈاکٹر محمد حسن، پروفیسر جگن ناتھ آزاد، شمس الرحمن فاروقی وغیرہ شامل ہیں۔یہ انٹریوز ادب کی ان مایہ نازناقدین و محققین کے ادبی مقام و مرتبہ کے تعین میں بھی معاون ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets