aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
90 کے عشرے میں ابھرنے والے شاعروں میں ایک اہم نام۔ سائنس(جیا لوجی) میں پوسٹ گریجوئیشن کرنے کے بعد بینکنگ سروس اور ملک کے اہم مالیاتی ادارے سے منسلک رہے۔ ملک کے تمام اہم ادبی رسائل میں نطمیں شائع ہوئیں۔ انگریزی اور اردو میں متفرق مضامین شائع ہوچکے ہیں۔ دو مجموعۂ کلام ’مسند خاک‘ سن 2001 اور ’لہو سے چاند اٹھتا ہے‘ سن 2020 میں شائع ہوئے۔
اکرام خاور کی شاعری اپنے عہد اور معاشرے کی حقیقتوں کے ادراک، شاعری سے سنجیدہ اور نسبتاً غیر روایتی سروکار، مروجہ ادبی اقدار کی حتی الامکان پاسداری کے ساتھ ساتھ حتی الوسیع انحراف، معاشرتی ناانصافیوں اور بدعنوانیوں کے خلاف احتجاج اور وجود انسانی کی ناگفتہ بہ صورتحال سے شدید بے اطمینانی و دل کی گرفتگی کے فنکارانہ اظہار کی سنجیدہ کوشش سے عبارت ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets